خیبرپختونخوا حکومت کا سیف سٹی پروجیکٹ 7 سال بعد بھی نامکمل

Safe City Project

Safe City Project

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) دہشت گردی اور جرائم پر قابو پانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کا سال 2014 کا سیف سٹی پروجیکٹ اب تک مکمل نہیں کیا جاسکتا۔

سیف سٹی پروجیکٹ پر 7 سال میں 10 فیصد بھی کام نہیں کیا جاسکا ہے، منصوبے میں تاخیر سے نہ صرف پروجیکٹ کی لاگت بڑھ گئی ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

2014 میں شروع کیے گئے سیف سٹی منصوبے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردی اور جرائم پر قابو پانا تھا۔