خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے

Dr. Amjad Ali

Dr. Amjad Ali

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران قرنطینہ مراکز اور اسپتالوں کے دورے کرتا رہا، کھانسی اور بخار کی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ انھوں نے چار روز سے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان کے اور کورونا میں مبتلا دیگر افراد کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے مشیر بلدیات کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے جب کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے خیبر پختونخوا میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 712 ہے جب کہ 204 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔