خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آ گئے

Polio Vaccine

Polio Vaccine

خیبرپختونخوا (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ضلع خیبر سے 4 اور نوشہرہ سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ متاثرہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 22 تک جا پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال خیبر پختونخوا میں پولیو کے 75 کیسز سامنے آئے تھے جو کہ ملک میں سب سے زیادہ تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں گنتی کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کا مرض اب بھی موجود ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔