خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیر اور ایک مشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Mahmood Khan

Mahmood Khan

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ہشام انعام اللہ اور وزیراعلٰی کے مشیر برائے محکمہ مال قلندر لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن نے دونوں کو عہدے سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان دونوں کابینہ اراکین کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت اور منظوری کے بعد کیا۔