خیبرپختونخوا میں بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ پر دو دن کی پابندی عائد

Public Transport

Public Transport

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ پر دو دن کی پابندی عائد کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا میں بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ پر دو دن کی پابندی عائد کردی گئی ہے، اس حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور خان نے بتایا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق ہفتے میں دو دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

منظور خان نے بتایا کہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی، جب کہ گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیوٹ گاڑیوں کو بھی پابندی سے استثنٰی حاصل ہے۔