خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق ہوئے

Khyber Pakhtunkhwa Rains

Khyber Pakhtunkhwa Rains

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق ہوئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق اور 46 زخمی ہوئے ہیں جب کہ 109 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چارسدہ ،کرک، خیبر اور اپر دیر میں متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا جب کہ گلیات میں توحید آباد اور کنڈلہ سے برف ہٹا دی گئی ہے۔