خیبر پختونخوا: 8 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کر دی گئی

Kohat University of Science and Technology

Kohat University of Science and Technology

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 8 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کر دی۔

محکمہ اعلیٗ تعلیم خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر محمد ادریس پشاور یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر ظفر شہدا اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ، ڈاکٹرخیر الزمان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی بنوں ، ڈاکٹر بشیراحمد باچا خان یونیورسٹی چارسدہ، پروفیسر ڈاکٹر افتخارحسین انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وی سی ہوں گے۔

اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹرسردار خان کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ صوابی یونی ورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر تعینات کئے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق تمام وائس چانسلرز کی تقرریاں 3 سال کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔