خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ: تحقیقات کا دائرہ وسیع، 2 سابق ڈائریکٹرز کیخلاف کارروائی

Peshawar Khyber Teaching Hospital

Peshawar Khyber Teaching Hospital

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث ہونے والی اموات کے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ کار مذید وسیع کردیا گیا۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے فرائض سے غفلت برتنے پر خیبر ٹیچنگ اسپتال کے سابق 2 ڈائریکٹرز ڈاکٹر طاہر ندیم اور ڈاکٹر نیک داد کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔

2 رکنی اعلیٰ سطح انکوئری کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی، محکمہ صحت نے چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد انکوائری کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 6 افراد کی موت واقع ہوتی تھی۔