کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Peshawar killed People

Peshawar killed People

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کرک میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہے، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔