کوہاٹ؛ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

Police

Police

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) ڈھل بہزادی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

کوہاٹ کے علاقے ڈھل بہزادی میں نامعلوم افراد انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں اور امدادی رضاکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق اہلکار کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے سپرد کردیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بالعموم اور خیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو مہم میں شامل رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں کو شر پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔