ضلع کورنگی کے 3 علاقوں میں مائیکر و اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

 Lockdown

Lockdown

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کیسز بڑھنے پر ضلع کورنگی کے 3 علاقوں میں مائیکر و اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

جن علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں گلزار کالونی، شاہ فیصل کالونی اور رفاہ عام سوسائٹی شامل ہیں، ان علاقوں میں مائیکر و اسمارٹ لاک ڈاؤن 31 جولائی تک نافذ رہے گا۔

دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق کراچی کی مویشی منڈی میں صرف وہی لوگ جاسکیں گے جنہوں نے ویکسی نیشن کروائی ہوگی۔

علاوہ ازیں ہوٹل، ریسٹورنٹس، مسافر بسوں، شادی ہالز اور آؤٹ ڈور تقریبات میں شرکت کے لیے بھی کورونا ویکسین کارڈ رکھنا لازمی ہوگا۔

خیال رہے شہرِ قائد میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے کے باعث نئی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا۔ شہر کے عوامی مقامات کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔