بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل میٹرنٹی ہوم میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Shahriar Gill

Shahriar Gill

کراچی : ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یار گل نے کہا کہ ملازمین کی صحت کا خیال رکھنا ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے ،ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات بروئے کار لایا جائے نچلے درجے کے ملازمین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے بلدیہ کورنگی ضلع حدود میں قائم اپنے زیر انتظام طبی مراکز کو فعال بنا کر عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی شعبہ طب کے زیر اہتمام شاہ فیصل میٹرنٹی ہوم میں ملازمین کے لئے لگائے گئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دورے پر کیا۔

اس موقع پر چیف میڈیکل آفسیر بلدیہ کورنگی ڈاکٹر جمیل احمد نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل کو بلدیہ کورنگی شعبہ طب کو حائل دشواریوں اور میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے مقاصد سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر بی ایم راٹھور بھی موجود تھے شہریار گل نے کہاکہ نچلے درجے کے ملازمین ہی ادارے کی اصل قوت ہے ان کی صحت کا خیال رکھنا ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے ہماری پوری کوشش ہونی چاہیئے کہ ادارے کے تمام ملازمین خصوصاً نچلے درجے کے ملازمین کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔