ڈپٹی کمشنر شہریار میمن کی صدارت میں اسپورٹس تنظیموں کا اجلاس

Meeting

Meeting

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی /ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ویژن اور چیف سیکریٹری کے احکامات کی روشنی میں تعمیر و ترقی کے ساتھ صاف ستھرا سرسبز صحت مند ماحو ل کا قیام یقینی بنا یا جائیگا ،صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور کھیل و کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ساتھ کھیلوں کی میدانوں کا آباد کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے “کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020ء “کے حوالے سے اسپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ اسپورٹس فیسٹیول کو ضلع کورنگی کا تاریخی ایونٹ بنا یا جائیگا اس فیسٹیول میں ضلع کورنگی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنا یا جائیگا شہریار گل نے کہا کہ ضلع کورنگی کی حدود میں تمام کھیل کے میدانوں کو فعال بنا یا جائیگا اسپورٹس فیسٹیول اس کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا اس موقع پر کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے چیف کوارڈینٹر غلام محمد خان نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی /ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل کی منظوری کے بعد اسپورٹس فیسٹیول میں منعقدہ ہونے والے کرکٹ ،فٹ بال اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی جگہ اور آرگنائزر کا اعلان کر دیا۔

افتتاحی فیسٹیول میچ راشد لطیف اکیڈمی جبکہ ٹورنامنٹ راشد لطیف اور لانڈھی جیم خانہ پر منعقد ہونگے فٹ بال ٹورنامنٹ کالونی اسپورٹس سعود آباد اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر منعقد ہونگے ،افتتاحی نمائشی کرکٹ میچ کے لئے انٹر نیشنل کرکٹر سعید آزاد کو آرگنائزر جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے شہزاد اقبال ،فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے ضمیر السلام اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے لئے عارف اعوان ایڈوکیٹ اور اعجاز احمد قریشی آرگنائزر ہونگے۔افتتاحی تقریب کے چیف آرگنائزر سابق ہاکی کوچ محمد اخلاق جبکہ استقبالیہ کمیٹی کے چیئر مین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز احمد خان ، فیسٹیول کے میڈیا کمیٹی کے چیئر مین محمد ارشد جبکہ دیگر اراکین میں عظمت اللہ خان ،محمد آصف اراکین ہونگے ،سلیم خمیسانی پروٹوکو ل کمیٹی کے چیئر مین جبکہ اراکین میں غلام عباس ایڈوکیٹ ،اورنگزیب سلطان اور ذوالفقار عباس خان ،فیسٹیول کے چیف کوارڈینٹر غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق (آج) مورخہ 27ستمبر2020ء دوپہر 12بجے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی /ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ پر پودا لگا کر صاف ستھرا سرسبز ضلع کورنگی مہم کا آغاز کرینگے بعد ازاں کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے وینیو کالونی اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم ،لانڈھی جیم خانہ اور راشد لطیف اکیڈمی کا دورہ بھی کرینگے۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی