کورنگی اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

 Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اہلیان کورنگی کے زیر اہتمام بلدیہ کورنگی اور ضلع انتظامیہ ضلع کورنگی کے اشتراک سے “کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020ء “میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل کالونی پر فیسٹیول میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے انتظامات جاری ہیں۔”

کورٹ پر اور اس کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنا یا جارہا ہے ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ نے غازی شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل کالونی کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ بلکہ کھیل کے میدانوں کو بھی آباد کرنے میں بھی مدد حاصل ہوگی عارف اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ڈپٹی کمشنر شہریار گل کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد شہر کے تمام اضلاع میں ہونے کی ضرورت ہے۔”