کے پی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کے اعداد و شمار جاری

KP Election

KP Election

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان نے خیبرپختونخوا(کے پی) میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کے اعدادو شمار جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 29 ہزار 338 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تحصیل میئر و چیئرمین کی نشستوں کے لیے 651 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، ولیج و نیبرہڈکونسل میں جنرل نشستوں پر 13ہزار 331 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 201 امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا، مزدور وکسان کی نشستوں پر6 ہزار 602 امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا، نوجوانوں کی نشستوں پر 5 ہزار 446 اور اقلیتی نشستوں پر107 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔