خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Rains in Khyber Pakhtunkhwa

Rains in Khyber Pakhtunkhwa

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اس کے علاوہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 3 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7 فعال ہے جب کہ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دیں۔