کے پی کے: مقامی فنکار کا صحت کارڈ سے بھی علاج مشکل ہو گیا

Health Card

Health Card

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے کے تمام لوگوں کو صحت پلس کارڈ کے ذریعے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی تاہم پشاور میں آنکھوں کے مرض میں مبتلا فنکار مراد اعوان کو آپریشن کیے بغیراسپتال سے واپس کردیا گیا۔

حکومتی دعوے کے باوجود بعض مریضوں کا صحت کارڈ کے ذریعے مکمل علاج نہیں ہو پارہا ہے ۔

پی ٹی وی میں 2 دہائیوں تک کام کرنے والے فنکار مراد اعوان گزشتہ کئی سالوں سے آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہیں تاہم آپریشن کرانے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔

صحت کارڈ اجراء کے بعد مراد اعوان میں امید کی کرن پیدا ہوئی کہ اب اس کی آنکھوں کا آپریشن مفت ہوسکے گا تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

مراداعوان کے معالج کا کہنا ہےکہ آپریشن پر 70 ہزار روپے اخراجات آتے ہیں جب کہ صحت کارڈ میں آنکھوں کے علاج کے لیے 25 ہزار روپے کی حد مقرر ہے۔