fbpx

کے پی کے: اسکولوں میں ڈبل شفٹ کے آغاز کی اصولی منظوری دے دی گئی

Student

Student

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں ڈبل شفٹس شروع کرنے کی اصولی منظوری محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے شرکت کی جب کہ دوران اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈ میں یکساں نظام رائج کرنے، تعلیمی بورڈز کی خالی آسامیوں کو جلد سے جلد پرُ کرنے اور امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔