fbpx

کویت : کرونا وائرس؛ زمینی اور سمندری سرحدیں تاحکم ثانی بند

Kuwait

Kuwait

۔
کویت سٹی (اصل میڈیا ڈیسک) کویت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی برّی اور سمندری سرحدیں تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔البتہ جہاز رانی کی صنعت سے وابستہ کارکنوں ، کویتی شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

کویت کی وزارتی کونسل کے فیصلے کے مطابق زمینی گذرگاہوں اور سمندری بندرگاہوں سے شہریوں،ان کے بیوی بچوں ،والدین کے علاوہ ان کے گھریلو کام کاج کرنے والے ملازمین کو ریاست میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

کویت نے ریستورانوں اور کیفے میں لوگوں کے جانے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔آیندہ بدھ سے لوگوں کو ریستورانوں اور کیفے میں کھانے کی خدمات مہیا کرنے پر پابندی ہوگی۔ البتہ وہ وہاں سے کھانا اپنے گھروں یا دفاتر میں منگوا سکتے ہیں۔ کویت میں یہ نئی پابندیاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ کویت نے قبل ازیں کووِڈ-19 کے کیسوں کی یومیہ تعداد میں اضافے کے پیش نظر 7 فروری کو غیرشہریوں کے ملک میں داخلےپر پابندی عاید کردی تھی۔

کویتی کابینہ کے فیصلے کے مطابق خلیجی ریاست میں کام کرنے والے تارکینِ وطن کے والدین ، بچے اور ان کے ساتھ گھریلو ملازمین اس فیصلے سے مستثنا ہیں اور انھیں پابندی کے عرصے کے دوران میں ملک میں آنے کی اجازت ہو گی۔البتہ انھیں کویت میں آمد کے بعد قرنطین میں رہنا ہو گا۔