لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور انتظامیہ کا او پی ڈی کو بحال کرنے کا فیصلہ

Lady Reading Hospital Peshawar

Lady Reading Hospital Peshawar

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کے کیسزمیں کمی آنے پرلیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورانتظامیہ نے مریضوں کے لئے اسپتال کی او پی ڈی کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا کے کیسزمیں کمی آنے پرلیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورانتظامیہ نے مریضوں کے لئے اسپتال کی او پی ڈی کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے تحت ہسپتال کی او پی ڈی کو 14 جون سے کھولا جائے گا۔ اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ ابتدائی طورپرگائنی، پیڈز، آئی، ای این ٹی، میگزیلوفیشل، اینڈوکرائنالوجی، ڈرماٹالوجی، یورالوجی، سائکاٹری اورروماٹا لوجی یونٹس کی او پی ڈی شروع کی جائیگی۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق اوپی ڈی کے ذریعے نہایت ضروری داخلے اور آپریشن کئے جائیں گے۔ جبکہ اس حوالے سے سخت ایس او پیز کوبھی نافذ کیا جائے گا۔ حکومت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کو صوبے میں کورونا کے بڑھتی شرح کے پیش نظر ہسپتال میں تمام الیکٹو سروسز کو بند کرکے صرف کورونا کے مریضوں کے لئے مختص مختص کردیا تھا۔اس ہسپتال میں صوبے میں سب سے زیادہ 500 بیڈز کو کورونا کے مریضوں کے لئے مختص کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا اب ہسپتال میں کورونا کے صرف 123 مریض زیرعلاج رہ گئے ہیں جبکہ ہسپتال کے آئی سی یو میں بھی صرف چھ مریض داخل ہیں۔جن کو علاج کی فراہمی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال کی نئی الائیڈ میڈیکل بلڈنگ کو بھی اب خالی کرکے کورونا کے مریضوں کو دوسری جگہ شفٹ کئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد یہ بلڈنگ عام مریضوں کےلیے کھول دی جائے گی۔ہسپتال انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں محدود پیمانے پر اوپی ڈی کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اگلے مرحلے میں مزید شعبہ جات کو بھی مریضوں کے لئے کھولا جائے گا۔