لاہور میں ملزمان نے گھر میں گھس کر باپ، بیٹا اور دو بیٹیوں کو قتل کر دیا

Firing

Firing

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گرین ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے باپ، بیٹا اور دو بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں باپ، بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں کرکے مردہ خانے منتقل کردیں اور کارروائی شروع کردی۔

پولیس ترجمان کے مطابق دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی بعد ازاں دونوں فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں دو مرد اور دو خواتین ہلاک ہوئے جن میں باپ بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، لاشوں کی شناخت اسحاق، ابوذر، عاتکہ اور حسنہ کے ناموں سے ہوئی، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد جمع کرلیے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔