تفضیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو اور اس کے گردونواح کے علاقے میں پتنگ بازی عروج پر

kite Flying

kite Flying

لاہور (نیوز ایجنسی) تفضیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو اور اس کے گردونواح کے علاقے میں پتنگ بازی عروج پر، پولیس خاموش تماشائی بن گئی، 7 سالہ بچہ سے پتنگ پکڑتے گر کر شدید زخمی احمد علی محنت مزدوری کرنے کے بعد گھر آرہا تھا کہ کاہنہ گجومتہ پر قاتل ڈور گردن پر پھر گئی ۔دوڑ پھرنے سے دلاور شدید زخمی ، مگر متعلقہ پولیس کو پھر بھی ہوش نہ آئی ۔ باربارشکایات کے باوجود پولیس پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی سے گزیزاں ہے جبکہ پتنگ بازی کے باعث بچوں کا چھتوں سے گِرکرزخمی ہونا اورلڑائی جھگڑے معمول بن گیا۔مقامی رہائشی اکرم بھٹی، مہر ریاست، نصیر شرازی،اشفاق بھولا،سلیم،ڈاکٹراکرام،انیلہ قاسم،شمیم کوثر،شگفہ بی بی ودیگر نے بتایاکہ مقامی پولیس پتنگ فروشوں کی خود سرپرستی کرتے ہیں۔

مزید کہا کہ آسمان میں اڑتی پتنگیں دیکھ کربچے ضد کرتے ہیں جنہیں روک پاناانتہائی مشکل ہوجاتاہے اور بچے والدین سے چوری چھت پرچڑھ کرپتنگ بازی کرنے یاپتنگ بازی دیکھنے میں مشغول ہوجاتے ہیں جس کے باعث گزشتہ روزبھی کچاشہزدہ روڑ کی رہائشی شگفتہ بی بی کا11سالہ بیٹازین چھت سے گرکرزخمی ہوگیاتھا۔اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پتنگ بازی پرپابندی پرمکمل عملدآمدکویقینی بنایاجائے ۔رابطہ کرنے پرایس ایچ او کاہنہ کا کہنا تھا کہ بہت جلد اس پر قابو پا لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سدرہ علی شاکر
نیوز ایجنسی لاہور
0312-4828367