لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Lahore Lockdown

Lahore Lockdown

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 9 اپریل تک نافذ رہے گا۔

جن علاقوں میں ں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے ان میں جوہرٹاؤن ایف 2 بلاک، جی اور این بلاک، پی آئی اے سوسائٹی،آرکیٹکٹ سوسائٹی اور این ایف سی سوسائٹی میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

ڈی ایچ اے فیز 4 کے ڈبل ایف اور ڈبل سی بلاکس ، فیز 5 کے جی بلاک میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چوہدری پارک ،رشید روڈ اور سعدی پارک مزنگ سمیت ماڈل ٹاؤن کے بی اور سی بلاک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جب کہ گارڈن ٹاؤن کے احمد بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن کے رضا بلاک،کامران بلاک، کریم بلاک لاک،نرگس بلاک، گلشن بلاک اور کالج بلاک کے علاوہ گلشن راوی کے جی بلاک میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔