لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے پلان تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو رول ماڈل بنایا جائے گا۔ حاجی بشارت علی

Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما اور چئیرمین کا ہنہ حاجی بشارت علی نے کہا ہے کہ لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا پلان کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو رول ماڈل بنایا جائے گا۔ حاجی بشارت اور منیجر آپریشن کی خصوصی ہدایت پرنشتر زون کی یوسی247.248,244,250 کے کھلے پلاٹوں میں خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز۔ کلیئرنس آپریشن نشتر ٹاؤن، کاہنہ، پرانا کاہنہ سمیت متعدد علاقوں میں جاری ہے۔خصوصی صفائی آپریشن کی نگرانی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سمیت محکمے کی اعلی قیادت خود کر رہی ہے۔ ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو فیلڈ میں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

کام میں سستی اور لاپرواہی کسی صورت قبول نہیں۔ جب تک شہری اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں کرتے شہر کو مکمل صاف کرنا ناممکن ہے۔ مزید کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ اوزپاک کمپنی کے آپریشن منیجرآپریشن رانا فیصل کی ہدایت پر اے ایم عمر فیاض ، ڈپٹی منیجر عبدالرحمان اوزپاک ،زیڈ اواویس بٹ کا نشتر زون 27میں عید پر دبنگ ایکشن ۔علاقہ بھر میں صفائی کا نظام بہتر اور کوڑا کرکٹ اٹھا لیا گیا۔تفضیلات کے مطابق گذشتہ روز آپریشن منیجرآپریشن رانا فیصل کی طرف سے زون 27 کے سٹاف ممبران کو ہدایات جاری کی گئی تھی کہ متا ثرہ علاقہ جات سے کوڑا اٹھانے کا عمل جلد از جلد مکمل کر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں اوراس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔ انہوں نے آج بارش کے دوران لاہور شہر کے نشتر زون کا اچانک دورہ کیا اورلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ آپریشن منیجرآپریشن رانا فیصل نے صفائی کارکنوں کو شدید موسم میں بھی کام کرنے پر شاباش دی۔انہوں نے شہریوں کوبھی ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ “کلین لاہور” ایپ اپنے فون میں ڈاون لوڈ کریں اور جہاں کوڑا دیکھیں اس کی تصویرایل ڈبلیو ایم سی کو بھجوائیں. اس طرح حکومت کی مدد بھی ہوگی اور شہر میں صفائی کا نظام پہلے سے بہتر ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل 247لاہور
uc247lahore@gmail.com
lahore