لاہور: کورونا کیسز میں اضافہ، 9 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

Lockdown

Lockdown

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر کے دوران بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر کے 9 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاون لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے 9 مقامات پرکورونا کے 268 مثبت کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں اضافے والے مقامات پراسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق واپڈا ٹاؤن میں کورونا کے 51، جوہرٹاؤن کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 24 ،جوہر ٹاون بلاک ایف ٹو میں 63، ڈیفنس فیز فور سیکٹر ڈبل ایف میں 17 جب کہ ڈیفنس فیز فور سیکٹر ڈبل اے، ڈبل بی اور ڈبل سی میں کورونا کے 29 مثبت کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38544 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2208 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ وائرس سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔

کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث ملک بھر میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7230 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63380 تک جا پہنچی ہے۔