لاہور میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ

Lahore Coronavirus

Lahore Coronavirus

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے اور شہر کے 30 میں سے 28 علاقوں کے سیوریج نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کاا نکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بائیولوجی پروفیسر طاہر یعقوب نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 13مارچ کو لاہور کے 30 علاقوں کے سیوریج نمونے لیے گئے جن میں سے 28 علاقوں کے سیوریج میں کورونا وائرس پایا گیا، ان علاقوں میں80 ہزار سے ایک لاکھ تک مریض کورونامثبت ہو سکتے ہیں۔

پروفیسرطاہریعقوب کا کہنا تھا کہ کوروناکی تیسری لہر کا وائرس 2 ماہ سے لاہور میں ہے، ایک کورونا کیریئر سے کئی لوگوں میں وائرس منتقل ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سیوریج سے ڈیٹا لیتے ہیں جب کہ محکمہ صحت کے پاس جو لوگ جاتے وہ ان کا ٹیسٹ کرتے ہیں، موجودہ کورونا لہر کا وائرس پہلے وائرس سے مختلف ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران لاہورمیں کورونا کے 14مریض دم توڑگئے ۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے 365 مریض لاہور کے سرکاری اور 207 نجی اسپتالوں میں داخل ہیں،سب سے زیادہ مریض میو اسپتال میں ہیں جن کی تعداد 279 ہے،

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سروسزاسپتال میں کورونا کے 68 مریض جب کہ جناح اسپتال میں 68 مریض زیر علاج ہیں۔