لاہور کی الیکٹرونکس مارکیٹ لگی آگ بے قابو

Lahore Market Fire

Lahore Market Fire

گلبرگ (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کے علاقے گلبرگ میں مین بلیوارڈ پر واقع الیکٹرونکس کے بڑےکاروباری پلازا میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلبرگ کے علاقے مین بولیوارڈ میں واقع پلازہ میں آگ لگنے کا واقع صبح 6 بجے پیش آیا، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازہ کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ پلازہ کی دوسری عمارت پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے تیسرے فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے پلازہ کے چوتھے فلور پر لوگ موجود ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔