لاہور: دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

Exams

Exams

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام سیکنڈری اسکولز جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور بورڈ کےمطابق جماعت دہم کے امتحانات 29 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں جس کے لیے امیدواروں کو رول نمبر سلپس بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکنڈری اسکولز امتحانات میں 3 لاکھ 894 امیدوار حصہ لیں گے، ان میں ایک لاکھ 58 ہزار347 لڑکے اور ایک لاکھ 42 ہزار547 لڑکیاں شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ امتحانات کے لیے 866 مراکز قائم کیے گیے ہیں جبکہ دانش اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لیے حاصل پور، چشتیاں، رحیم یار خاں، ہرنولی، ڈی جی خاں، فاضل پور اور جند میں ایک ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔