لاہور: فیکٹری میں لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

Arrested

Arrested

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گجرپورہ میں دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے میں گرفتار فیکٹری مالک نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

گجر پورہ واقعے میں گرفتار فیکٹری مالک ندیم کا پولیس کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا ہے۔

ملزم ندیم نے پولیس کو بتایا کہ میرے کزن عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر جشن منانے کا منصوبہ بنایا تھا، پارٹی کے لیے عرفان نے دیگر 5 دوستوں کو بھی فیکٹری بلایا تھا۔

گرفتار فیکٹری مالک کے مطابق پارٹی کے لیے دونوں لڑکیوں کو شاہدرہ سے لایا گیا تھا، دونوں لڑکیوں کو ڈانس کے لیے 15 ہزار روپے میں بک کیا گیا تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ لڑکیوں کو رات 2 بجے واپس چھوڑنا تھا لیکن صبح 7 بجے گھر پہنچایا، پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا تو لڑکیوں نے زیادتی کا الزام لگا دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ کی ایک فیکٹری میں دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے فیکٹری مالک ندیم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی تھی۔