لاہور: دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازوں کا شیڈول متاثر

Fog

Fog

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہو گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ پر دھند کے باعث حد نگا کم ہونے پر پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز پی کے 9747 کو روک دیا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز اب صبح 8 بجے مدینہ روانہ ہو گی جب کہ پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 بھی منسوخ کر دی گئی۔