لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 بند

Fog

Fog

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 3 کو لاہور سے عبد الحکیم تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بھی موٹروے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں میں بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے لہذا ڈرائیورز احتیا طی تدابیر اختیار کریں اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔