لاہور میں گیس سلنڈر دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 6 شدید زخمی

Gas Cylinder Explosion in Lahore

Gas Cylinder Explosion in Lahore

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے ٹاؤن شپ میں دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

سی سی پی او ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔ دھماکا اے سی کی دکان کے باہر پیش آیا، پولیس کی بھاری نفری دھماکے کے مقام پر موجود ہے۔