گجر پورہ لاہور واقعے نے سر شرم سے جھکا دیئے، حنید لاکھانی

Hunaid Lakhani

Hunaid Lakhani

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کا ننھی مروہ کیس کے بعد درندگی کے دیگر واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرپور ہ لاہور میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے نے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں ، دوروز قبل لاہور میں ہونے والے واقعے نے درندگی کی ساری حدوں کو عبور کردیا ہے، ایک سروے رپورٹ کے مطابق سندھ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ہوشر با اضافہ ہوا ہے رواں برس سات ماہ میں سندھ میں 93بچیوں کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے جو کہ نہایت تشویشنا ک ہے ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ کراچی میں معصوم ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کا جو واقعہ پیش آیا وہ نہایت افسوسناک ہے وحشت اور درندگی کے اس واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے، ہم ننھی مروہ کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، میں نے معصوم مروہ کے گھر جا کر اس کے والدین سے ملاقات کی بچی کے والدین کی حالت دیکھی نہیں جارہی تھی غم سے نڈھال تھے ،ہم معصوم بچی کے ورثا کے درد کو تو کسی طرح سے بھی کم نہیں کر سکتے لیکن بھرپور تعاون کریں گے ننھی مروہ کے گھر آمد پر والد کی مالی امداد بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث مجرموں کو اذیت ناک سزا دینی چاہیے ، یہ کسی انسان کا کام نہیں ہوسکتا یہ انسان کے روپ میں درندے ہیں جو ایسے کام کرتے ہیں ، ہم سب کی بچیاں ہیں اور اس ملک کی بچیوں کی جان و عزت کی حفاظت کو یقینی بناناہوگا، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام بہت ضروری ہے ایسے عناصر سماج کے لیئے ناسور ہیں ، سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ننھی ماورا کے قاتلوں کا جلد پتہ لگایا جائے، سندھ پولیس تحقیقات کا دائرہ وسیع کرے اور جلد سے جلد ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائے جب تک ایسے واقعات کے خلاف سخت ترین ایکشن نہیں لیا جائے گا تب تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ نہ جانے ہم کس جانب بڑھ رہے ہیں کون ہیں یہ ظالم لوگ جو ایسا ظلم کرتے ہوئے ایک بھی لمحے کے لیئے اللہ سے نہیں ڈرتے۔