لاہور: دو گھروں سے ماں بیٹیوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

Rescue 1122

Rescue 1122

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں دو مختلف واقعات میں دو گھروں سے دو نوجوان بہنوں اور ماں بیٹی سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاہورکے علاقے گرین ٹاؤن کی آبادی باگڑیاں میں ایک گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں، 36 سالہ نادیہ اور 3 سالہ عروج کو تیز دھار آلےسے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نادیہ کے شوہر اشرف کا کہنا ہے کہ وہ گھر آیا تو دروازہ کھلا تھا اور صحن میں خون کے چھینٹے تھے۔

دوسری جانب گجر پورہ میں ایک گھر سے دو بہنوں 15سالہ کرن اور 16 سالہ مریم کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق دو نوں بہنیں گھر میں اکیلی تھیں، شبہ ہے کہ وہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئیں۔

اس کے علاوہ مناواں کے چاندنی چوک میں ایک گھر سے 45 سالہ طارق کی لاش ملی۔