لاہور میں امام مسجد نماز جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے

Imam Mosque Death

Imam Mosque Death

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مسجد کے پیش امام نماز جمعہ سے قبل سجدےکی حالت میں انتقال کر گئے۔

ترجمان جامعہ اشرفیہ مجیب الرحمان انقلابی کے مطابق ڈیفنس ایکس بلاک کی مسجد کے خطیب عمر ابراہیم خطبہ جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں وفات پا گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہےکہ مولانا عمر ابراہیم سنتوں کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سجدے کی حالت میں چلے گئے اور کافی دیر نہیں اٹھے تو نمازیوں کو تشویش ہوئی جب انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔