لاہور: جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں سرجیکل آلات کی کمی کی شکایات

Lahore Jinnah Hospital

Lahore Jinnah Hospital

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں آپریشن میں استعمال ہونے والے سامان کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن تھیٹر میں انجیکشن، سرجیکل گلوز، دھاگا، سوئیاں، یورین بیگز اور سرجیکل بلیڈز دستیاب نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریضوں کے لواحقین بازار سے سامان خرید کر فراہم کرنے پر مجبور ہیں اور ان کا شکوہ ہے کہ سامان نہ ہونے کے باعث آپریشن بھی تاخیر کا شکار ہوتے ہیں۔

استپال ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشن تھیٹرز میں ختم ہونے والا سامان دوبارہ مہیا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کمی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر یحییٰ نے آپریشن تھیٹر میں سامان کی کمی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال کے آپریشن تھٹیرز میں تمام سرجیکل سامان موجود ہے۔

ڈاکٹر یحییٰ کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلا کر اسپتال کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔