لاہور: شادی میں فائرنگ سے 7 سالہ بچی زخمی، ملزم گرفتار

Lahore Wedding Firing

Lahore Wedding Firing

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سمن آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 7 سالہ بچی زخمی ہو گئی جب کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق بارات میں دولہے کے ایک ساتھی نے ہوائی فائرنگ کی جس سے 7 سالہ ایمان زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او سمن آباد کو معطل کردیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی کے حکم پر ملزم کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔