لاہور جلسہ: مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

PDM

PDM

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مینار پاکستان جلسے پر پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں مریم نواز، خواجہ سعد رفیق ، احسن اقبال ، شاہد خاقان، رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رانا تنویر ،خواجہ آصف، طلال چوہدری، ایاز صادق، ملک پرویز، رانا مبشر اقبال، شیخ روحیل اصغر، سمیع اللہ خان،افضل کھوکھر اور سیف الملوک سمیت دیگر رہنما بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

مقدمہ سکیورٹی آفیسر پی ایچ اے کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈا میں درج کرایاگیا ہے جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سانڈ سسٹم ایکٹ سمیت 15 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہیکہ جلسے کے شرکا نے قومی ورثے کی حرمت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم انتظامیہ پارک کا گیٹ اور جنگلے توڑ کر پارک میں داخل ہوئی، ملک وسیم کھوکھر 125 افراد کے ہمراہ مزاحمت کرکے پارک میں داخل ہوئے جب کہ فلیکسز اور سرچ لائٹس لگانے کے لئے فرش اور ٹریک کی ٹائلیں توڑی گئیں۔