لاہور: ماموں کو 2 لاکھ روپے دیکر قتل کرانیوالا پولیس اہلکار گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سی آئی اے سول لائنز پولیس نے سگے ماموں کے قتل کے بھانجے ملزم پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ملک کاشف ہربنس پورہ تھانے میں محرر تعینات تھا، ملزم نے کرائے کے قاتلوں کو 2 لاکھ روپے دے کر ماموں کو قتل کرایا۔

پولیس نے بتایا کہ کاشف عرف بابر اور عارف نے پولیس ملازم سے اس کے ماموں صابر کے قتل کے لیے 2 لاکھ روپے لیے تھے اور ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 2 ماہ قبل مغلپورہ کے رہائشی صابر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔