لاہور میں اومی کرون نے تیزی سے پھیلنا شروع کردیا

Corona Test

Corona Test

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں سامنے آنے والے 50 کیسز میں سے 49 کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ لاہور میں کورونا مثبت آنے کی شرح 2 فیصد ہو گئی اور گزشتہ روز شرح 3 فیصد تھی۔

سیکرٹری صحت پنجاب عمران بلوچ کا کہنا ہے اومی کرون وائرس کی تشخیص بہت پیچیدہ ہے اور پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی، جین سیکوینسنگ کے ذریعے 3 دن میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہورہی ہے۔

اس وقت اومی کرون سے متاثر ہونے کی علامات رکھنے یا بیرون ممالک سے آنے والے افراد کے نمونے ہی چیک کیے جا رہے ہیں جس میں ہر شخص کا اومی کرون ٹیسٹ نہیں کیا جا رہا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 50 کیسز میں سے صرف ایک کیس کا تعلق بہاولپور سے ہے جب کہ لاہور میں ماڈل ٹاؤن ،گلبرگ،جوہر ٹاؤن اور ڈیفنس کے علاقے اومی کرون وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔