لاہور: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اغوا کے بعد قتل

Lahore Taxi Driver Murder

Lahore Taxi Driver Murder

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔

بھوگی وال باغبانپورہ کے رہائشی 26 سالہ نوجوان محمد علی نے 4 اور 5 جنوری کی درمیانی شب شالیمار کے علاقے سے رائیڈ بک کی تھی جس کے کچھ دیر بعد اہل خانہ سے رابطہ ہوا اور پھر موبائل فون بند ہوگیا، ورثاء نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تو چند گھنٹوں بعد لاش ساندہ کے علاقے سے ملی۔

مقتول کے ورثا نے واقعے کو ڈکیتی پر قتل قرار دیا اور شبہ ظاہر کیا ہے کہ علی کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کیا، مقتول محمد علی 2 سالہ بچی کا باپ تھا۔

پولیس کےمطابق مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیاجب کہ ملزمان گاڑی، موبائل اور پرس بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے موبائل فون کالز کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں اور ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق قتل ڈکیتی کے دوران ہوا یا کسی نے عداوت پر موت کے گھاٹ اتارا، جلد پتہ لگا لیں گے۔