لاہور کے عوام کو شاباش جنہوں نے عمران خان کو آئینہ دکھایا: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

ہری پور (جیوڈیسک) نواز شریف کا کہنا ہے مجھے صرف ایک اقامے پر برخاست کر دیا گیا، بہت جذبے سے خدمت کر رہا تھا لیکن اس لوگوں نے صحیح صلہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا ملک سے 20، 20 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ختم کر دی، مخالفین نے ہمیشہ الزامات اور گالیوں کی سیاست کی ہے۔

سابق وزیراعظم نے ہری پور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ جلسہ عوامی ریفرنڈم ہے، نیا پاکستان بنانے والے لاڈلے سن لو خلق خدا تمہارے بارے میں کیا کہتی ہے۔ انہوں نے کہا صوبے میں لاڈلے کی حکومت ہے اور موٹروے نوازشریف بنا رہا ہے۔

ہمارے سیاسی مخالفین کا اصول اور سیاست کہاں گئی؟، جو ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں، وہ لاہور میں ایک ہی صف میں کھڑے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا عمران خان نے ہر شخص کو 4 سال گالیاں دیں اور زبان درازی لیکن اب تم خود جیل میں جاؤ گے، لاہور کے عوام کو شاباش جنہوں نے عمران خان کو آئینہ دکھایا۔