لاہور میں پولیس آرڈر 2002 پر مکمل عمل درآمد شروع

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں پولیس آڈر 2002 پر مکمل عمل درآمد شروع ہو گیا جس کے بعد لوکل اینڈ اسپیشل لاز کے 34 ہیڈز کی تفتیش بھی انویسٹی گیشن ونگ کو دے دی گئی۔

پولیس ترجمان کےمطابق لوکل اینڈ اسپیشل لاز کے 34 ہیڈز ، جن میں آرمز ، سسٹم،کرایہ داری ایکٹ، وال چاکنگ، قمار بازی اور شیشہ اسموکنگ وغیرہ کی تفتیش پہلے آپریشن پولیس کرتی تھی جو اب انویسٹی گیشن ونگ کو دے دی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے دی جس کے مسودے پر سی سی پی او نے دستخط کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آپریشن ونگ صرف لاء اینڈ آرڈر اور جرائم کی روک تھام کرے گا، اس ضمن میں انویسٹی گیشن ونگ کو مزید 107 افسران بھی دے دیے گئے ہیں۔