لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری

Lahore Rain

Lahore Rain

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

شیخوپورہ، سیالکوٹ، سرگودھا، حافظ آباد، وہاڑی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، کامونکی اور مری میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سرد ہوائیں چلنے لگیں جبکہ لاہور کینٹ کے علاقے میں ژالہ باری ہوئی۔

ادھر مظفرآباد میں بارش اور برفباری، نکیال میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جب کہ مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، کئی علاقوں میں ژالہ باری موسم مزید سرد ہو گیا۔