لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

Rain

Rain

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، فاروق آباد، فیروزوالہ، شاہدرہ اور شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بارش سے حبس اور گرمی کو زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

دوسری جانب شیخوپورہ کے علاقہ کالاشاہ کاکو میں شدید بارش کے باعث بجلی معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے جب کہ فیروزوالہ اور شاہدرہ میں موسلادھار بارش سے متعدد آبادیوں میں پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے بچے، بوڑھے، بیمار اور خواتین گھروں میں محصور ہو گئے اور نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔