لاہور سمیت پنجاب کے 5 شہر کورونا سے بری طرح متاثر

Punjab Corona Cases

Punjab Corona Cases

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے شہروں میں لاہور سمیت 5 شہر شامل ہیں جہاں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں 23 فیصد ہے جس کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 18 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں 13 فیصد جب کہ ملتان میں یہ شرح 12 فیصد ہے۔

پنجاب حکومت نے زیادہ کیسز والے شہروں میں انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔