لاہور: معمولی جھگڑوں پر فائرنگ سے راہگیر ہلاک، بچوں سمیت 4 زخمی

Lahore Firing

Lahore Firing

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) معمولی جھگڑوں کے واقعات میں فائرنگ سے ایک راہگیر ہلاک جب کہ دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ راہگیر فیاض جاں بحق اور 32 سالہ خلیل زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب رائیونڈ کے گاؤں جنجاتہ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ ایمان فاطمہ، 12 سالہ صائم اور 30 سالہ امجد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بچوں کی لڑائی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان شہباز، بلال اور سجاد تینوں سگے بھائی ہیں جن کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔