لاہور: دکاندار کو پیٹنے والی خاتون کو لینے کے دینے پڑ گئے

Lahore Shopkeeper Violence

Lahore Shopkeeper Violence

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ڈیفنس میں دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون نے دکاندار سے معافی مانگ لی اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہرجانہ بھی ادا کر دیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں یہ واقعہ 7 فروری کو پیش آیا جہاں ایک خاتون ساتھیوں کے ہمراہ ایک دکان میں آدھمکی تھی۔

خاتون نے دکاندار پر تشدد کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی تھی، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ خاتون پہلے دکاندار سے الجھتی ہے اور پھر اچانک بیگ میں سے ڈنڈا نکال کر زور سے دکاندار کے منہ پردے مار تی ہے۔

خاتون نے دکاندارکو محض اس لیے ڈنڈے سے پیٹ ڈالا کہ اس کے بیٹے نے اس دکان پر ای چالان جمع کرایا لیکن چالان جمع کرانے کا موبائل پرجوابی میسج نہیں آیا۔

تاہم اب خاتون نے تحریری معافی مانگ لی ہے اور دکاندار کے مطابق خاتون نے توڑ پھوڑ کا 2 لاکھ 20 ہزار ہرجانہ بھی ادا کر دیا ہے جس پر اس نے خاتون کو معاف کر دیا۔