لاہور میں خاتون کے اغوا اور زیادتی کی کوشش ناکام، ایک ملزم ہلاک

Woman Rape Attempt

Woman Rape Attempt

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں ڈولفن پولیس نے خاتون کو اسلحے کے زور پر اغوا اور زیادتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو ہلاک کر دیا۔

4 مسلح ملزمان خاتون کو اغوا کر کے عزت لوٹنے کیلئے ویرانے میں لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانڈ کرتے ہوئے خاتون کی عزت کو محفوظ بنالیا اور خاتون کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ لیاقت آباد منتقل کر دیا۔

ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ رکشہ سوار خاتون کو 4 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغواء کیا، ٹیم کے پہنچنے پر ملزمان نے ڈولفن پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی جو ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف ہوائی فائرنگ و شراب نوشی کے متعدد مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

رکشہ ڈرائیور عادل نے بیان دیا کہ ملزمان ممتاز نامی خاتون کو اغواء کر کے ساتھ لے جانا چاہ رہے تھے، چاروں ملزمان کے پاس اسلحہ تھا اور نشے میں دھت تھے۔