دادو کی خبریں 12/9/2016

Dadu

Dadu

دادو: منچھر جھیل کی بہتری کے لیے میگا پراجیکٹ بنایا جارہا ہے اور انٹرنیشنل کولیشن سپورٹ فنڈ قائم کر کہ انسانی تہذیب کی نشانی کو بچایا جائے گا۔سندھ میرا حلقہ ہے اس لئے مصروفیتوں کے باوجود میں سندھ کے ہر شہر اور ہر گاؤں میں عوام سے رابطہ کیلئے جانا چاہتا ہوں تاہم وقت بہت کم ہے اور کام بہت زیادہ ہے۔ لیکن نیت اگر اچھی ہو تو کوئی بھی رکاوٹ کام کرنے سے روک نہیں سکتی اور جلد ہی عوام کو سندھ حکومت کی رزلٹ نظر آئے گی: وزیراعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ۔۔!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دادو:۔وزیراعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع داد وکے آبادگاروں کی معائشی صورتحال انتھائی خراب ہے جس کا مجھے احساس ہے اس لئے دادو کینال کی ری ماڈلنگ کرائی جارہی ہے تاکہ سکھر سے سیہون تک آبادگاروں کو ضرورت کے مطابق زرعی پانی مہیا ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے دوراں گاؤں میہوں خان بھنڈ میں رئیس آدم بھنڈ کی دعوت پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ منچھر جھیل کی صورتحال خراب ہے تاہم اس کے لئے میگا پراجیکٹ بنایا جارہا ہے اور انٹرنیشل کولیشن سپورٹ فنڈ قائم کر کہ اس انسانی تہذیب کی نشانی کو بچایا جائے گا۔ جبکہ منچھر پرتعلیم، صحت، پینے کا پانی سمیت ماہیگیروں کیلئے رہائشی کالونیاں اور دیگر سہولیات کی اسکیموں سمیت روزگار فراہم کیا جائے گا تاکہ منچھر کے ماہیگیر خوشحالی کی زندگی گذار سکیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال دوراں وفاقی حکومت کے تعاون سے سیہون سے جامشورو تک انڈس ہائی وے کو ون وے کرنے کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ حادثات میں کمی آسکے ۔ ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں بہت بیروزگاری ہے لوگوں کو روزگار دینے کیلئے جلد کیبینیٹ مینٹگ کر کہ نوکریوں پرسے پابندی ختم کی جائے گی۔ جبکہ وفاق اور سند ھ میں ایم کیو ایم کے متعلق پارٹی قیادت ہی فیصلہ کرے گی کیونکہ یہ اختیارات پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے پاس ہے جنہوں نے ابھی تک ملک کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے واضع طور پر خدمت کی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں سندھ کا وزیراعلیٰ ہوں اور پوری سندھ میرا حلقہ ہے اس لئے مصروفیتوں کے باوجود میں سندہ کے ہر شہر اور ہر گاؤں میں عوام سے رابطہ کیلئے جانا چاہتا ہوں تاہم وقت بہت کم ہے اور کام بہت زیادہ ہے لیکن نیت اگر اچھی ہو تو کوئی بھی رکاوٹ کام کرنے سے روک نہیں سکتی اور جلد ہی عوام کو سندہ حکومت کی رزلٹ نظر آجائے گی۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے حلقہ انتخابات کے مختلف دیہاتوں گل محمد شاہ، پریل برہمانی، حمزو خان خشک، امینانی سمیت دیگر دیہاتوں کا دورہ بھی کیا۔اس موقعے پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔